ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 15 ماؤنوازوں کی موت کے بعد اڑیسہ میں سیکورٹی الرٹ جاری

15 ماؤنوازوں کی موت کے بعد اڑیسہ میں سیکورٹی الرٹ جاری

Tue, 07 Aug 2018 21:22:04    S.O. News Service

ملکانگری،7؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ میں کل سیکورٹی فورسز کی طرف سے 15ماؤنوازوں کو ڈھیر کرنے کے بعد ماؤنوازوں کی اڑیسہ میں ممکنہ دراندازی کو دیکھتے ہوئے ریاست کے ملکانگری ضلع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ملکانگری میں صورتحال اس وقت کنٹرول میں ہے لیکن پولیس غافل نہیں رہ سکتی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ جگموہن مینا نے کہاکہ دونوں طرف سے فائرنگ کے بعد عام طور پر ماؤنواز محفوظ ٹھکانوں کی تلاش میں بھاگ جاتے ہیں۔

چونکہ ملکانگری چھتیس گڑھ کی سرحد سے متصل ہے، ماؤنواز ہمارے علاقے میں گھسنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے سکما ضلع سے متصل علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور انٹری پوائنٹس پر اضافی فورس تعینات کر دیے گئے ہیں۔

اسی علاقے میں تصادم ہوا تھا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ ضلع میں گھس رہے گاڑیوں کی سرحدی علاقوں میں تلاشی لی جا رہی ہے اور ہم آبی راستے پر سخت چوکسی بنائے ہوئے ہیں۔حساس علاقوں میں پولیس کی گشت بھی تیز کر دی گئی ہے۔


Share: